گوجرخان میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان خون ریز تصادم ،ایک شخص جاں بحق15سے زائد افراد زخمی

منگل 13 جون 2017 23:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک بدہال میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان خون ریز تصادم ،آتشیں اسلحہ سے فائرنگ ،تیز دھار آلات اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال ،ایک شخص جاں بحق15سے زائد افراد زخمی،مقدمہ درج ، پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جاتلی سید ضمیر حیدر ،سب انسپکٹر مہر ممتاز ، چوکی انچارج ظفر ،اے ایس آئی جاوید اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے گوجرخان اور زخمیوں کو بھی فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح نواحی گائوں ڈہوک بدھال میں جابر نامی شخص کھیت میں ٹر یکٹر سے ہل چلا رہا تھا مخالف گروپ کے محمد اشفاق نے اس ایسا کرنے سے منع کیا جس سے دونوں میں تکرار شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دو نوں گروپوں کے درمیان جھگڑے نے خون ریز تصادم کی شکل اختیار کرلی جس میں آتشیں اسلحہ ،تیز دھار آلات اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ اسی گروپ کے زخمیوں میں زبیر اسلام ولد محمد الیاس،عمیر اسلام ولد محمد اسلام،محمد وقاص ولد محمد الیاس،شعیب اسلام ولد اظہر اعوان،محمد روحیل ولد محمد عارف،محمد ابراہیم ولد محمد شفیق،محمد سرفراز ولد غلام رسول ،محمد عرفات ولد محمد مشتاق،جبکہ دوسرے گروپ کے زخمیوں میں محمد امین الد امیر باز خان،محمد اشفاق ولد شہباز خان،رمضان یٰسین ولد محمد یٰسین،ابصار حسین ولد محمد حسین ،تفسیر الحق ولد محمد امین ،ضیاء الاسلام ولد عبدالرزاق ،نور الاسلام ولد عبدالرزاق شامل ہیں،تصادم کے بعد زخمیوں کو فوری طور دیہی مرکز صحت دولتالہ لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دیکر راولپنڈی ریفر کردیا گیا جبکہ پولیس کی ایک کثیر نفری بمعہ افسران بھی موقع پر موجود تھے اور ضابطے کی کاروائی عمل میں لا رہی تھے،جاں بحق ہونے والے جابر کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے گوجرخان بھیج دیا گیا ،واقع کے بعد علاقہ بھر بالخصوص ڈہوک بدھال کی فضاء انتہائی کشدہ ہو گئی جبکہ خوف وہراس کی لہر بھی چاروں جانب پھیل گئی تھانہ جاتلی پولیس نے دونوں گروپوںکے خلاف الگ الگ مقدمے در ج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :