بخشیش الٰہی کے قتل کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں، جلد قاتل گرفتار ہوں گے۔ ڈی آئی جی ہزارہ

منگل 13 جون 2017 23:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) ڈی آئی جی ہزارہ سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ ہری پور کے صحافی بخشیش الٰہی کے قتل کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں، جلد قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دلوائیں گے۔ وہ منگل کو یہاں اپنے دفتر میں پریس کلب ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مطالبہ پر بخشیش الہٰی کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد بخشیش الہیٰ کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا، اس وقت تفتیش کے دوران بہت سی ایسی باتیں ہیں جو میڈیا کے سامنے نہیں لائی جا سکتی ہیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے وفد کو یقین دلایا کہ بخشیش کے قاتلوں کو سزا دلوا کر اس کے لواحقین کو انصاف دلوائیں گے، بہت جلد قاتل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :