طاہر القادری ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں نظر و نیاز اکٹھی کرکے واپس چلے جاتے ہیں، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان

منگل 13 جون 2017 23:39

طاہر القادری ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں نظر و نیاز اکٹھی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ہر سال پاکستان واپس آتے ہیں اور تحریک کا اشارہ دیتے ہیں لیکن رمضان المبارک کے آخری عشرے میں نظر و نیاز اکٹھی کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی میں حسین نوازکی تصویر لیک کرنے کا مقصد شریف فیملی کی تضحیک اور ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرنا تھا، تصویر لیک کرنے والے کے خلاف اب تک مقدمہ کیوں نہیں درج کرایا گیا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ مرحومین سے متعلق ریکارڈ اور ان کے مالی گوشوارے منگوائے جارہے ہیں۔ جے آئی ٹی روز نیا ایشو بناتی رہی ، سپریم کورٹ کے انتہائی محترم ججز کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری ایسے نہیں ہوتی کہ بچوں کے اسکولوں کے سرٹیفکیٹ مانگے جائیں ، 50سال کا ریکارڈ 24گھنٹوں میں کیسے پیش کیا جا سکتا ہے۔