کمشنرسکھر نے پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس15 جون کو ڈپٹی کمشنرآفس سکھر میں طلب کرلیا

منگل 13 جون 2017 23:37

سکھر۔13جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) کمشنرسکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے پولیو ٹاسک فورس کا اہم اجلاس 15 جون کی صبح 11 بجے ڈپٹی کمشنر سکھر کے کانفرنس ہال میں طلب کرلیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں پولیو ٹاسک فورس کا جائزہ اور حکمت عملی کو موثر بنانے کے علاوہ دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :