Live Updates

نواز شریف کا یوسف رضا گیلانی سے موازنہ درست نہیں ، افتخار محمد چوہدری

گیلانی نے قانون کی تابعداری کی ‘ وزیراعظم جے آئی ٹی میں جوابدہ کی حیثیت سے پیش ہوں گے،عمران خان پاکستان میں پیسے لے کر آیا جبکہ نواز شریف باہر لے کر گیا، انٹرویو

منگل 13 جون 2017 23:36

نواز شریف کا یوسف رضا گیلانی سے موازنہ درست نہیں ، افتخار محمد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا یوسف رضا گیلانی سے موازنہ درست نہیں‘ یوسف رضا گیلانی نے قانون کی تابعداری کی ‘ وزیراعظم جے آئی ٹی میں جوابدہ کی حیثیت سے پیش ہوں گے۔ عمران خان پاکستان میں پیسے لے کر آیا جبکہ نواز شریف باہر لے کر گیا۔

منگل کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس آٰ پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور کارکن سپریم کورٹ کو برائے راست نشانہ بنا رہے ہیں ان لوگوں کے جے آئی ٹی کے متعلق دھمکی آمیز بیانات کا جائزہ تو لیں کوئی کہتا ہے لوہے کے چنے ہیں تو کوئی کہتا ہے پاکستان میں جینا حرام کردیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ اپنے کام سے کام رکھے ہوئے ہے ن لیگ کی دھمکیوں کو اہمیت نہیں دے رہی اور نہ ہی دینی چاہیے جس دن ضرورت پڑے گی سوموٹو لے کر توہین عدالت کا کیس کردے گی پھر ہم لوگ ٹھیک ہوجائیں گے جے آئی ٹی نے کہا کہ حکومت تعاون نہیں کررہی اور دستاویزی ریکارڈ کو تبدیل کررہی ہے میں نے پہلے ہی روز کہا تھا کہ شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو اپنے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ماضی اداروں سے محاذ آرائی سے بھرا پڑا ہے۔ 1997 ء میں اقتدار ملا تو عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کی چیف جسٹس سجاد علی سداہ کو بنوا دیا۔ پھر آرمی چیف جہانگیر کرامت کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ھپر پرویز مشرف کے ساتھ طیارہ ہائی چیک کا مسئلہ ہوا مشرف سے معاہدہ کرکے باہر چلے گئے۔ عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک چلی کہ مجھ سے رابطے کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ان کے ساتھ نہ ملا ۔

ھپر اصغر خان کیس آگیا ۔ انہوں نے ابھی تک اصغر خان کیس کا فیصہ تک نہیں ہونے دیا۔ حکومت ہائی پروفائل کیسز میں ٹیپ ریکارڈ کرتی ہے بھٹو کیس میں حسین حقانی کے میمو گیٹ کیس بھی ٹیپ ریکارڈ کی گئی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یوسف رضا گیلانی سے موازنہ درست نہیں ہے۔ میں ہمیسہ یوسف رصا گیلانی کی تعریف کرتا ہوں۔ یوسف رضا گیلانی نے قانون کی تابعداری کی کبھی عدالت کے خلاف بات نہیں کی۔

عمران خان ملک میں پیسے لے کر آیا اور نواز سریف ملک سے باہر پیسے لر کر گیا سپریم کورٹ کے دو ججز نے بھی کہا کہ وزیراعظم صادق امین نہیں ہے۔ ان لوگوں نے سپریم کورٹ کو ہٹ کرنے کا پلان بنایا ہوا ہے مگر اب وہ وقت نہین رہا جیسا سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوسکیں وزیراعظم جب جے ائی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ایک جوابدار کی حیثیت سے پیش ہوں گے جے آئی ٹی جو جو سوالات کرے گی ان کا جواب وزریاعظم کو دینے ہوں گے۔ وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے جے آئی ٹی وزیراعظم کو انتظار نہیں کروائے گی۔ (عابد شاہ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات