دالبندین میں بجلی وولٹیج کی کمی سے لاکھوں روپے کے برقی آلات جل گئے

منگل 13 جون 2017 23:25

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) دالبندین میں بجلی وولٹیج کی کمی بیشی سے لاکھوں روپے کے برقی آلات جل گئے جس کے سبب صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

دالبندین شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی وولٹیج میں کمی بیشی معمول بن گئی ہے جس کے دوران روز مرہ امور کی انجام دہی انتہائی مشکل ہوچکی ہے جبکہ بجلی کی کمی بیشی کے دوران کولر، فریزر،پنکھے، لائٹیں، کمپیوٹرزسمیت کئی قیمتی برقی آلات جلنے لگے ہیں جس سے شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :