ژوب،شیخان روڈ سے غیر رہائشی کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی

منگل 13 جون 2017 23:22

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء)ژوب کے علاقے نیوآبادی شیخان روڈ سے عبدالرحمن مردانزئی کی موٹرسائیکل چوری، جبکہ دریائے ژوب کے قریب کلی غندایہ کے رہائشی جان محمدسے چوردن دھاڑے موٹرسائیکل چھین کرلے گئے۔

(جاری ہے)

ژوب شہرمیں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوچکاہے۔اورروزانہ شہریوں کو گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اوردیگرقیمتی اشیاء سے محروم کردیاجاتاہے۔لیکن پولیس خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔