سعودی عرب ہمارا بھائی ہے کعبہ کی مٹی پر ہماری جان قربان ،شیخ رشید احمد

ہم نہیں چاہتے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والا اسلامک ممالک کا اتحاد کسی دوسرے ملک پر چڑھائی کرے، سربراہ عوامی مسلم لیگ میری زندگی کا واحد مقصد پنڈی سے ایفی ڈرینوں کو تاریخی شکست دینا ہے، بعض لوگ نشستیں مانگتے ہیں میں اللہ سے مانگتا ہوں، قربانی سے پہلے قربانی نہیں ہوئی قصائی بھاگ گیا تھا ، میڈیا سے گفتگو

منگل 13 جون 2017 23:19

سعودی عرب ہمارا بھائی ہے کعبہ کی مٹی پر ہماری جان قربان ،شیخ رشید احمد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ نے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا بھائی ہے کعبہ کی مٹی پر ہماری جان قربان لیکن ہم نہیں چاہتے کہ کسی دوسرے اسلامی ملک پر چڑھائی ہو، منگل کے روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والا اسلامک ممالک کا اتحاد کسی دوسرے ملک پر چڑھائی کرے، سعودی عرب ہمارا بھائی کعبہ کی مٹی پر ہماری جان بھی قربان ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کے پاس دو ہی راستے ہیں کہ وہ50نشست دوسری جماعتوں کو دیں، جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور دیگر جماعتوں کو عمران خان کے پہچھے کھڑے ہونا چاہئے، شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس دوسرا راستہ یہ ہے کہ اگر کرپشن کرنے والوں کو جیلوں میں نہ ڈالا گیا تو ہم جیل بھر دیں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کہتے تھے کہ ہم عوام کو بجلی دیں گے لیکن انہوں نے نندی پور اور قائداعظم سولر پاور پلانٹ بیچ دیا، جتنی ترقی نواز شریف کے بچوں نے کی کسی اور نے نہیں کی، یہ جاتی امرا نہیں بیچے گے باقی سارا ملک بیچ دیں گے، انہوں نے کہا کہ پپو 2میں فیل ہے باقی3میں بھی فیل ہو گا اور پپو کو نقل کرانے والا بھی جیل میں جائے گا، شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی کا واحد مقصد پنڈی سے ایفی ڈرینوں کو تاریخی شکست دینا ہے، بعض لوگ نشستیں مانگتے ہیں میں اللہ سے مانگتا ہوں، قربانی سے پہلے قربانی نہیں ہوئی قصائی بھاگ گیا تھا۔

(وقار)