Live Updates

اپوزیشن کرتے وقت ملکی سلامتی کو مدنظر رکھنا چاہیے ، جے آئی ٹی پر پہلے عمران خان اور اعتزاز احسن نے اعتراض کیا تھا ، مشرف دور میں تحقیقات کرنے والوں پر اعتراز ہمارا حق تھا ، تصویر لیک معاملہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے ، اعتراض کرنے کامطلب کسی پر بائو ڈالنا نہیں ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 13 جون 2017 23:13

اپوزیشن کرتے وقت ملکی سلامتی کو مدنظر رکھنا چاہیے ، جے آئی ٹی پر پہلے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کرتے وقت ملکی سلامتی کو مدنظر رکھنا چاہیے ، جے آئی ٹی پر پہلے عمران خان اور اعتزاز احسن نے اعتراز کیا تھا ، مشرف دور میں تحقیقات کرنے والوں پر اعتراض ہمارا حق تھا ، تصویر لیک معاملہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے ، اعتراض کرنے کامطلب کسی پر بائو ڈالنا نہیں ہے ۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد مہم چلانے والوں کو کامیابی نہیں ملے گی ، یہ کہا گیا کہ میرا بھانجا تصویر لیک کے معاملے میں شامل ہے ، حماد جاوید نامی کسی شخص کو نہیں جانتا میرا کوئی بھانجا نہیں ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئین وقانون کے منافی رویے پر گونگے بہرے نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن رہنما ایسے بیانات نہ دیں جس سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچے ۔ اپوزیشن کرتے وقت ملکی سلامتی کو مدنظر رکھنا چاہیے ، جے آئی ٹی پر پہلے عمران خان اور اعتزاز احسن نے اعتراض کیا تھا ، مشرف دور میں تحقیقات کرنے والوں پر اعتراز ہمارا حق تھا ، تصویر لیک معاملہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے ، اعتراض کرنے کامطلب کسی پر بائو ڈالنا نہیں ہے ۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ وزیراعظم دو اسلامی ملکوں میں تعلقات کی بحالی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں، نہال ہاشمی نے سنجیدہ غلطی کی جس سے انہیں پارٹی سے فارغ کیا گیا ، عمران خان اداروں کے درمیان تصادم کرانے سے باز رہیں ، بغلیں نہ بجائیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خدا کے لئے جمہوری نظام سے کھلواڑ بند کریں ، جمہوری نظام ہی ملکی ترقی واستحکام کا واحد راستہ ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان صاحب ملکی ترقی کے دشمنوں کی راہ پر نہ چلیں وہ جمہوریت پر خود کش حملہ کر رہے ہیں ۔ (ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات