کوئٹہ، وزیراعظمکے احکامات کے باوجود رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

منگل 13 جون 2017 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے واضح احکامات اور حکومتی دائوں کے باوجود رمضان المبارک میں کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔

(جاری ہے)

سحری و افطاری اور نماز تراویح کا اوقات میں کوئٹہ کے علاقوں ارباب کرم خان روڈ ، عالمو چوک ، نواں کلی ، کلی کوتوال اور ایئر پورٹ روڈ میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے کیسکو حکام کی من مانیوں کی وجہ سے شہری اندھیرے میں ہی سحری اور افطاری کرنے اور نماز تراویح ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔

عوامی و سماجی حلقوں نے گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی و پانی کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر سے مطالبہ کیاہے کہ کیسکو کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیکر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کیسکو حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔