قلات ،ضلعی ترجمان جے یوا ٓئی پاکستان مسلم لیگ (ن)اور نیشنل پارٹی کے قائدین س ایک دوسرے کے خلاف بیا ن بازی سے گریز کریں، ترجمان جمعیت علماء اسلام

منگل 13 جون 2017 23:02

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے اپنے ادارے ہیں ضرورت پڑی تو جمعیت علماء اسلام اپنی سطح پر اخباری بیانات جاری کرے گی سیاست اپنی جگہ مگر قبائلی حوالے سے نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری اور میر خالد خان لانگو کا احترام ہمارے دلوں میں ہے ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی فضاء قائم ہو جس سے ہماری روایات کو نقصان پہنچے اختلافی بیانات سے قبائلی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہے ضلعی ترجمان جے یوا ٓئی پاکستان مسلم لیگ (ن)اور نیشنل پارٹی کے قائدین سے گزارش ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیا ن بازی سے گریز کریں سیاست کی آڑ میں ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنا اچھی روایات نہیں جمعیت علماء اسلام قلات کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پچھلے دنوں سے اخبارات میں مختلف جماعتوں کے نام سے اختلافی خبریں چھپ رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پر امن سیاست کی داعی ہے اور جمعیت کے اکابرین نے ہمیشہ مفاہمت ‘ رواداری اور علاقائی اور صوبائی اور قومی امن کی بات وقومی امن کی بات کی ہے جمعیت علماء اسلام کی روزل اول سے یہی کوشش رہی ہے کہ ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک قوم اور علاقے کی بلاتفریق خدمت کی جائے انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر قبائلی حوالے سے نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری اور میر خالد خان لانگو کا احترام ہمارے دلوں میں ہے ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی فضاء قائم ہو جس سے ہماری روایات کو نقصان پہنچے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے اپنے ادارے ہیں ضرورت پڑی تو جمعیت علماء اسلام اپنی سطح پر اخباری بیانات جاری کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :