سپین ٹل میں امریکی ڈرون حملہ، حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ابوبکر ساتھی سمیت ہلاک

منگل 13 جون 2017 22:51

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) سپین ٹل میں امریکی ڈرون حملہ میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ابوبکر ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا سرکاری زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز سحری کے وقت ضلع ہنگو تحصیل ٹل سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سپین ٹل میں امریکی ڈرون طیارے سے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ابوبکر کے ٹھکانے پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کمانڈر ابوبکر ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے سے دو میزائل داغے گئے ہیں نے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کے گھر کو نشانہ بنایا جبکہ علاقے کے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ حملے کے بعد بھی امریکی ڈرون طیارے سپین ٹل اور ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل پر پروازے کر رہے تھے۔