Live Updates

تحریک انصاف نے سروسز ہسپتال میں نرس کی مریضہ کے لواحقین سے بدتمیزی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

صدف نامی بچی سروسز ہسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 3میں زیر علاج ،نرس نے لواحقین کو ہسپتال سے باہر پھینکنے کی دھمکی دی تھی

منگل 13 جون 2017 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سروسز ہسپتال میں نرس کی مریضہ کے لواحقین سے بدتمیزی کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی ۔نرس نے مریضہ کو وارڈ سے باہرپھینکنے کی دھمکی بھی دی۔پنجاب حکومت نرسوں کو غریب مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ماہانہ ہزاروں تنخواہوں کی مد میں دی رہی ہے جبکہ دیگر الائونس ان کے علاوہ ہیں ۔

(جاری ہے)

نرسوں کو تربیت کے بیرون ملک بھی بھیجا جا رہا ہے لیکن ان کے رویے میں پھر بھی کوئی تبدیلی نہیں آرہی ۔صدف نامی بچی سروسز ہسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 3میں زیر علاج ہے۔غریب مریضہ کے لواحقین نے وزیر صحت اور ایم ایس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے لہذا استدعا ہے اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور غریب مریضہ کے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی اور وارڈ سے باہر پھینکنے کی دھمکی دینے والی نرس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میںلائی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات