اوتھل میں 40سالہ شخص کو لوہے کے نوک دار سریے سے تشدد کر کے قتل کردیاگیا

منگل 13 جون 2017 22:43

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) اوتھل میںقتل کی لرزہ خیز واردات۔ 40سالہ شخص کو لوہے کے نوک دار سریے سے تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔ مقتول کا بھائی بھی شامل تفتیش ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روزاوتھل شہر کے قریب موضع جنار میں کیلے کے باغ میں تربت کے رہائشی علی محمد ولد پسند خان قوم لہڑی کو نامعلوم ملزمان نے لوہے کے نوک دار سریے سے وار کر کے قتل کر دیا اور لاش کیلے کے باغ میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اوتھل محمد امین لاسی، ایس آئی عطاء اللہ رونجھو، اے ایس آئی محمد علی شیخ اور محرر محمد ہاشم شاہوک پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورآلہ قتل بر آمد کر کے مقتول کے بھائی کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر دیا جبکہ لاش کو ایدھی ایمولینس کے زریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا گیاجہاں لاش کو ضروری کارروائی کے بعدورثہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل پرانی دشمنی کا شاخصانہ بتا یا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :