مستونگ میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے موبائل کمپنی کے ٹاوروں پر دو دستی بم حملے، کوئی جانی نقصان نہیںہوا

منگل 13 جون 2017 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) مستونگ میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے موبائل کمپنی کے ٹاوروں پر دو دستی بم حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتفصیلات کے مطابق منگل کو مستونگ کے علاقے پرنگ آباد اور عزیز آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے موبائل کمپنی کے ٹاوروں پر دستی بم سے حملے کیے جن سے ٹاوروں کو جذوی نقصان پہنچا تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا سیکورٹی فورسز نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :