مانسہرہ ،مانیٹرنگ ٹیمیں کی غلط رپورٹنگ ،مردم شماری ،و امتحانات کی ڈیوٹی پر موجود سینکڑوں استائذہ کی تنخواہیںروک لی گئیں

تنخواہیں روکنے پر آل ٹیچرز ایسو سی ایشن نے 18جون کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

منگل 13 جون 2017 22:41

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) مانسہرہ مانیٹرنگ ٹیمیں کی غلط رپورٹنگ ،مردم شماری ،و امتحانات کی ڈیوٹی پر موجود سینکڑوں استائذہ کی تنخواہیںروک لی گی ،غیر قانونی طور پر استائذہ کی تنخواہیں روکنے پر آل ٹیچرز ایسو سی ایشن نے اتوار18جون کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،روکی کی گی تنخواہیںجاری نہ کی گی اور غلط رپورٹنگ کرنے والے مانیٹرنگ سٹاف کے خلاف کاروائی کا نہ کی گی تومانیٹرنگ سٹاف کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا صدر آل ٹیچر ایسو سی ایشن مولانا عبداسلام کی میڈیا سے بات چیت اس حوالے سے صدر آل ٹیچر ایسو سی ایشن مولانا عبداسلام کاکہنا تھا کہ مانیٹرنگ ٹیموں میں نااہل لوگ بھرتی کیے گے جنھیں اصل معلومات تک نہیں ،سرکاری طور پر مردم شماری اور امتحانات کی ڈیوٹی کرنے والے استائذہ کی تنخواہیں کس بنیاد پر کاٹی گی ،اس حوالے سے اتوار کو ہائی سکول نمبر 1میں اہم ہنگامی اجلا س دن دس بجے طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طہ کیا جائے گا اس موقع پر مولانا عبداسلام کا کہنا تھا کہ غلط رپورٹنگ کرنے والے مانیٹرنگ سٹاف کے خلاف فوری طو ر پر کاروائی عمل میں لائی جائے اور استائذہ کی غیر قانونی طور پر روکی گی تنخواہیں فوری جاری کی جائے اُن کا کہنا تھا غیر حاضر استائذہ کی تنخواہیں کاٹی جائے ہم اُن کا ساتھ نہیں دیں گئے مگر سرکاری ڈیوٹی پر موجود استائذہ کی تنخواہ کاٹنا زیادتی ہیں 10جون کو مانیٹرنگ ٹیموں کے خلاف فیصلہ کن لائحہ عمل طہ کیا جائے گا اور روکی کی گی تنخواہیںجاری نہ کی گی اور غلط رپورٹنگ کرنے والے مانیٹرنگ سٹاف کے خلاف کاروائی کا نہ کی گی تومانیٹرنگ سٹاف کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :