مہمند ایجنسی،پولیٹیکل انتظامیہ نے سکروٹنی تک بائزئی سب ڈویژن کی شناختی کارڈ، ڈومی سائل اور پاسپورٹ کی ویریفیکیشن تا حکم ثانی بند کردی،جعلی وغیر مقامی افراد کو سرکاری دستاویزات کی فراہمی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری قائم،

پولیٹیکل انتظامیہ ، نادرا، پاسپورٹ اور ڈومی سائل کے ذمہ داران پر مشتمل کمیٹی جمعرات کوجائزہ لے گی

منگل 13 جون 2017 21:49

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) مہمند ایجنسی پولیٹیکل انتظامیہ نے سکروٹنی تک بائزئی سب ڈویژن کی شناختی کارڈ، ڈومی سائل اور پاسپورٹ وغیرہ کی ویریفیکیشن تا حکم ثانی بند کردی،جعلی اور غیر مقامی افراد کو سرکاری دستاویزات کی فراہمی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری قائم،جمعرات کو پولیٹیکل انتظامیہ، نادرا، پاسپورٹ اور ڈومی سائل کے ذمہ داران پر مشتمل کمیٹی جائزہ لے گی جبکہ اے پی اے پیر عبداللہ شاہ نے کہاہے کہ تحصیل خویزئی اور تحصیل بائزئی کے تحصیلداران کو بھی شناختی اسناد کی تصدیق سے روک دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ نے بائزئی سب ڈویژن کے دونوں تحصیلوںخویزئی اور بائزئی کے عوام کے لئے شناختی کارڈز سمیت تمام تصدیقی اسناد کی فراہمی اور دستخطی سے تا حکم ثانی روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائزئی سب ڈویژن پیر عبداللہ شاہ نے بتا یا کہ گزشتہ دنوں بائزئی سب ڈویژن کے حوالے سے جعلی ویریفیکیشن کی باز گشت اور الزامات پر پولیٹیکل انتظامیہ کے تحصیلداران ، پولیٹیکل محرران اور مقامی ملکان کو تمام عوامی شناختی کارڈز، ڈومی سائل ، پاسپورٹ، فارم بی اور کورٹ ڈگری کی تصدیق اور دستخظوں سے تا حکم ثانی روک دیا ہے۔

اور اس حوالے سے پولیٹیکل تحصیلداران ، نادرا ، پاسپورٹ ذمہ داران پر مشتمل کمیٹی 15 جون بروز جمعرات مشترکہ میٹینگ میں انکوائری کا آغاز کرے گی۔ جس میں جعل سازی کی نشاندہی کرنے والوں سے بھی معلومات لی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے مہمند ایجنسی کے کافی شناختی کارڈز بلاک کر رکھے ہیں ۔ جی کی ری ویریفیکیشن کے لئے پولیٹیکل انظامیہ کی دفاتر اور نادرا سنٹرز پر رش بڑھ گیا ہے۔

اب جعلی ویریفیکیشن کی نشاندہی پر تحقیقات کا آغا کر دیا گیا ہے۔ انکوائری میں کسی قسم کی جعل سازی یاغیر متعلقہ اور غیرمقامی لوگوں کی تصدیق کرنے والے کی نشاندہی ہو نے کے بعد سرکاری اہلکاروںاور ملکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے تک پولیٹیکل انتظامیہ کسی قسم کی ویریفیکیشن نہیں کریگی۔ اس حوالے عوام کی اطلاع کے لئے بھی نوٹس آویزاں کئے جائینگے۔ تاکہ ویریفیکیشن کی عرض سرکاری دفاتر تک آنے کی زحمت نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :