خواجہ آصف کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مخالف خواتین سیاستدانوں کیلئے غیر اخلاقی القابات کا استعمال

شیریں مزاری کو پھر سے ٹریکٹر ٹرالی اور فردوس عاشق اعوان کو ڈمپر قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 جون 2017 19:55

خواجہ آصف کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مخالف خواتین سیاستدانوں کیلئے غیر ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون ۔2017ء) خواجہ آصف کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مخالف خواتین سیاستدانوں کیلئے غیر اخلاقی القابات کا استعمال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف سینئر سیاستدان ہونے کے باوجود اپنے سیاسی مخالفین خاص کر خواتین کے متعلق غیر اخلاقی القابات کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ایک مرتبہ پھر خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی آڑ میں مخالف خواتین سیاستدانوں کیلئے غیر اخلاقی القابات کا استعمال کیا ہے۔

خواجہ آصف کی جانب سے شیریں مزاری کو پھر سے ٹریکٹر ٹرالی اور فردوس عاشق اعوان کو گند جمع کرنے والا ڈمپر قرار دے دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان ٹریکٹر ٹرالی اور نیا ڈمپر کو سیاسی گند جمع کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔