جے آئی ٹی 9 روز کے اندر اندر مریم نواز کو بھی طلب کرنے والی ہے: شیخ رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 13 جون 2017 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون ۔2017ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی 9 روز کے اندر اندر مریم نواز کو بھی طلب کرنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاناما کیس جے آئی ٹی آئندہ 9 روز کے اندر کئی اہم افراد کو طلب کرنے والی ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی 9 روز کے اندر اندر مریم نواز کو بھی طلب کرنے والی ہے۔ جبکہ شہباز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر کو بھی طلب کیا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑے ہیں۔ جے آئی ٹی پر کسی صورت حملہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔