امریکی ادارہ یو ایس ایڈ خیبر پختونخوا برن ہسپتال سمیت دو اہم منصوبوں کے لئے تین ارب روپے فراہم کرینگے

منگل 13 جون 2017 22:18

امریکی ادارہ یو ایس ایڈ خیبر پختونخوا برن ہسپتال سمیت دو اہم منصوبوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) امریکی ادارہ یو ایس ایڈ خیبر پختونخوا برن ہسپتال سمیت دو اہم منصوبوں کے لئے تین ارب روپے فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

صوبے کی واحد برن ہسپتال پر گزشتہ آٹھ سالوں فنڈز نہ ہونے سے کام تاخیر کا شکارہے،پرویزخٹک نے کہا کہ جو کام وفاق نہ کر سکا یو ایس ایڈ پورا کرے گی،،وزیر اعلی ہاوس پشاور یو ایس ایڈ اور صوبائی حکومت کے درمیان ایم او یو طے پا گیا،جس میں وزیراعلی پرویز خٹک، پشاور میں تعینات امریکن قونصل جنرل، ہیڈ یو ایس ایڈ اور دوسرے حکام نے شرکت کی، معاہدے کے تحت یو ایس ایڈ پشاور میں زیر تعمیر برن ہسپتا ل کو کو تعمیر کرے گی جو فنڈز کی کمی کے باعث گزشتہ آٹھ سالوں سے تاخیر کا شکار تھا،،برن سنٹر میں ساٹھ بیڈز پر مشتمل سرجیکل یونٹ بھی تعمیر کیا جائے گا،،امریکی ادارہ خیبر پختونخوا کے سات اضلاع اور فاٹا کے چھ ایجنسیز میں زچے بچے کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی ایک پروجیکٹ شروع کرے گی،دنوں منصوبوں کے لئے تین ارب روپے فراہم کرے گی،اس موقع پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو کام وفاق نہ کر سکا، یو ایس ایڈ وہ پورا کرے گی، برن ہسپتال وفاق کا پرجیکٹ ہے جو فنڈز کی عدم فراہمی سے آٹھ سالون تاخیر کا شکار ہے ،ہسپتال کی تعمیر سے ہزاروں کی تعداد میں مریض مستفید ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :