کراچی کی مقامی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد پر فرد جرم عائد کردی

منگل 13 جون 2017 22:18

کراچی کی مقامی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی کی سیشن عدالت میں لانڈھی تھانے میں درج ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیرا کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد اس مقدمے سمیت 5میں ضمانت پر رہا ہیں ۔دوران سماعت عدالت نے سلیم شہزاد پر فرد جرم عائد کردی ۔ملزم کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئند ہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔