سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بارودی مواد برآمدی کے کیس میں 14سال قید پانے والے سعید نبی کی سزا کالعدم قرار دیدی

منگل 13 جون 2017 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بارودی مواد برآمدی کے کیس میں 14سال قید پانے والے سعید نبی کی سزا کالعدم قرار دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ ملزم سعید نبی کی سزا کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی سعید نبی کو انسدا د دہشت گردی کی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے الزام میں 14سال قید کی سزا سنائی تھی ۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اس بری کرنے کا حکم دے دیا ۔ ملزم کوسعودآبادپولیس نے بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ کے ہمراہ گرفتار کر نے کا دعوی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :