Live Updates

نوا زشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر لیگی گلوئوں کی تیاری کی اطلاعات ہیں ‘ جے آئی ٹی کے سامنے تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ٹوئٹر پر پیغام

منگل 13 جون 2017 22:03

نوا زشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر لیگی گلوئوں کی تیاری کی اطلاعات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوا زشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر لیگی گلوئوں کی تیاری کی اطلاعات ہیں ‘ جے آئی ٹی کے سامنے تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے طاقتور کو قانون کے تابع بنایا جا رہا ہے لیگی رہنما الزامات کے ساتھ جے آئی ٹی پر حملہ آور ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر لیگی گلوئوں کی تیاری کی اطلاعات ہیں ۔ جے آئی ٹی کے سامنے تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ …(رانا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات