وزیراعظم مسلم عسکری اتحاد کے جدہ میں اور دورہ سعودی عرب پر بیان کیلئے ایوان میں آتے ہیں تو خیر مقدم کرینگے ، نہ کوئی نعرہ لگائے گا نہ کوئی الٹا بولے گا ، کوئی بول گیا تو مستعفی ہوجائوں گا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی قومی اسمبلی میں حکومت کو یقین دہانی

منگل 13 جون 2017 22:03

وزیراعظم مسلم عسکری اتحاد کے جدہ میں اور دورہ سعودی عرب پر بیان کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے حکومت کو ضمانت دی ہے کہ وزیراعظم مسلم عسکری اتحاد کا جدہ میں اور دورہ سعودی عرب پر بیان کیلئے ایوان میں آتے ہیں تو ان کا خیر مقدم کیا جائے گا ، کوئی نعرہ لگائے گا نہ کوئی الٹا بولے گا ، کوئی بول گیا تو مستعفی ہوجائوں گا ۔

(جاری ہے)

یہ ضمانت سید خورشید شاہ نے بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف وزیرخارجہ بھی ہیں عسکری اتحاد اور دورہ سعودی عرب پر کسی اور وزیر یا مشیر کا بیان نہیں سنیں گے ۔وزیراعظم نوازشریف بیان دیں تو کوئی الٹا نعرہ لگائے گا نہ کوئی ایک رکن بھی بولے گا ایسا کیا تو میں مستعفی ہو جا ئوں گا ۔ (اع)