ملاگوری ،پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے میں کبڈی کھیلنے پر پابندی عائد کردی

منگل 13 جون 2017 21:55

ملاگوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) ملاگوری میں پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے میں کبڈی کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے پولیٹیکل تحصیل دار ملاگوری عجم خان آفریدی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں ملاگوری کے مختلف علاقوں میں مقامی لوگ کبڈی کھیل رہے تھے،مگر اب پولیٹیکل انتظامیہ نے سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کبڈی کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا علاقے میں کبڈی کے پابندی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں اعلانات بھی کئے گئے ہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جبکہ علاقے سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھی پولیٹیکل تحصیلدار ملاگوری عجم خان آفرید ی کی اس کائوش کو سراہا ہے کیوں کہ اس کی پابندی سے علاقے میں امن و امان کی فضاء بر قرا ر رہے گی۔

متعلقہ عنوان :