شانگلہ، بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری افطاری و سحری میں بجلی بندش پر عوام بلبلا اٹھے،سماجی حلقوں کا واپڈا کی نجکاری کا مطالبہ

منگل 13 جون 2017 21:55

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) شانگلہ میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ،عوام کی زندگی اجیرن،سحری،افطاری اور تراویح کے اوقات میںخصوصی بجلی بند،عوام بلبلا اٹھے،کاروباری مراکز اور سرکاری دفاتر میں کام ٹھپ ہو کررہ گئی سکولوں میں بچے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،واپڈا کو پرائیویٹ کیا جائے،عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ، ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع شانگلہ میںبھی بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے کاروباری مراکز اور سرکاری دفاتر میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے واپڈا کے اہلکار سحری،افطاری اور نماز تراویح میں خصوصی طور پربجلی بند کر دیتا ہے بجلی کی عدم دستیابی سے سکولوں میں بچے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی ،سماجی حلقوں نے واپڈا کو پرائیویٹ سیکٹر میں دینے کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ اس مسئلے کا مکمل حل ممکن ہو سکیں حکومت نے عید کے تین دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرانے کا نوید سنایا ہے لیکن اس پرعمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور واپڈا کو پرائیویٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :