تیمر گرہ سے اغوا ہونے والے ٹیکسی ڈرئیور کی بازیا بی کیلئے عوام کا احتجاجی مظا ہرہ ، 2دن کی ڈیڈلا ین دیدی

منگل 13 جون 2017 21:43

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) تیمر گرہ سے اغوا ہونے والے ٹیکسی ڈرئیور کی بازیا بی کے لئے عوام کا احتجاجی مظا ہرہ مغوی کی بازیابی کے کیلئے دو دن کی ڈیڈلا ین احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ دو جون کو تیمر گرہ سے نامعلوم اغوا کاروں نے حضرت اللہ ڈرائیور کی ٹیکسی کو باجوڑ کے لئے بک کیا تھا بعد میں ٹیکسی کار با جوڑ کے علا قہ متکو گلشن آباد سے برآمدکی کئی تاہم مغوی ڈرایئور ابھی تک لا پتہ ہے انھوں نے کور کما نڈر ، گور نر،اور جی او سی سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیکر مغوی ڈرائیور حضرت اللہ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے انھون نے ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر دو دن کے اندر اندر مغوی ڈرائیور کو بازیاب نہیں کیا گیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :