ْ ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کرنا لیٹرین میں بند کرنا لہو لہان کرنا کہاں کا انصاف ہے،امیر مقام

منگل 13 جون 2017 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام ینگ ڈاکٹروں سے یکجہتی کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے ، عمران خان خود تو 128 دن دھرنے پر بیٹھا رہا مگر ڈاکٹروں کا پر امن احتجاج برداشت نہیں ہو رہا ۔

(جاری ہے)

ایچ ایم سی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیرنے کہا کہ آج کا دن سیاہ ترین دن پتہ نہیں ڈاکٹروں نے کون سی دہشت گردی کی ہے، ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کرنا لیٹرین میں بند کرنا لہو لہان کرنا کہاں کا انصاف ہے،امیرمقام نے کہا کہ عمران جمہوریت کا چیمپین بن رہا ہے خود 128 دن بیٹھا رہا ہے پارلیمنٹ پر حملہ کیاعمران آپ کو شرم آنی چاہیے نتھیاگلی کو اپنا جاگیر بنایا ہوا ہے سرکاری ریسٹ ہاوس میں بیٹھ کر مزے کررہا ہے امیر مقام کے مطابق رمضان میں ڈاکٹروں پر ظلم کی انتہا کردی گئی عمران نے اپنے رشتہ دار نوشیروان برکی کو یہاں ہیلتھ پر مسلط کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :