وہاڑی :ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، تین افراد جاں بحق

مرنے والے افراد حاصلپور جا رہے تھے ، ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار

منگل 13 جون 2017 20:41

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) .وہاڑی کے نواحی علاقہ لڈن کے قریب مین حاصلپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جمالپور کے رہائشی دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک اور موٹر سائیکل دونوں ہی وہاڑی سے حاصلپور کی طرف جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل ڈالا اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثا کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک شخص کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہی

متعلقہ عنوان :