خورشید شاہ سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ،ملک کی سیاسی صورت حال پر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 13 جون 2017 20:41

خورشید شاہ سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ،ملک کی سیاسی صورت حال پر سمیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں کے درمیاں منگل کو یہاں ہونے والی اس ملاقات میں پارٹی امور اور نئی بننے والی سیاسی فضاء سے متعلق امور زیرغور آئے آپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں حکومتی رویے پرمایوسی ہوئی کیونکہ پیپلز پارٹی نے اپنے اور حکومت میں اپوزیشن کے ساتھ کبھی بھی ایسا رویہ نہیں اپنایا تھا انہوںنے موجودہ اور پی پی پی حکومت کے حالات مسائل اور ترقی کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ آپ کی وزارت عظمی ملک وقوم کیلئے ہر لحاظ سے بہترین تھا سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی قائم کی اور آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کو بھی ذات اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(صدام)