شیخ رشید نے وزیر اعظم کی جے آئی ٹی کی پیشی تک عمرے کی روانگی موخر کر دی

منگل 13 جون 2017 19:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عمرے کی ادائیگی وزیر اعظم کی جے آئی ٹی کی پیشی سے منسلک کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے ملک میں سیاسی بھونچال اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی تک عمرے پر روانگی موخر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوں گا ۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے 15 جون کو سعودیہ عرب روانہ ہونا تھا ۔ ۔( جاوید)

متعلقہ عنوان :