سیمی فائنل تک رسائی کیلئے قومی ٹیم نے جس شاندار کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے و ہ قابل تحسین ہے، رضا ربانی

منگل 13 جون 2017 20:18

سیمی فائنل تک رسائی کیلئے قومی ٹیم نے جس شاندار کھیل اور ٹیم ورک کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) سینٹ سیکرٹریٹ قائمقام صدر میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے قومی ٹیم نے جس شاندار کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے و ہ قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے میاں رضاربانی نے کہا کہ اسی جذے سے قومی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل میں بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اس اہم ٹورنامنٹ میں موقع دینا ایک اچھا اقدام ہے ۔جس کا نتیجہ اس وقت ہمارے سامنے ٹیم کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کی صورت میں موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اور اُمید ہے کہ ٹیم اگلے میچوں میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :