چیف شماریات آصف باجوہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی ملاقات ،مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا

نئی حد بندیوں کیلئے 6 ماہ کا وقت درکار ہوگا،جلد مطلوبہ ڈیٹا بھی فراہم کردینگے، آصف باجوہ

منگل 13 جون 2017 19:32

چیف شماریات آصف باجوہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی ملاقات ،مردم شماری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف شماریات آصف باجوہ سے ملاقات کی جس میں محکمہ شماریات سے مردم شماری کا ڈیٹا مانگ لیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان منگل کو یہاں ہونے والی ملاقات میں چیف شماریات کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مردم شماری اور نئے بلاکس پر بریفنگ بھی دی گئی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقوں کی نئی حد بندیوں کیلئے ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ اس سے بڑے تمام مسائل حل کئے جائیں۔آصف باجوہ نے کہا کہ نئی حدبندیوں کیلئے کم از کم6ماہ کا عرصہ درکار ہوگا تاہم ہم نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیں گی۔(ولی)