کوہستان پولیس نے کولئی میں باڑ لگانے کے تنازعہ پر قتل ہونے والے چار افراد کے قاتلوں میں سے دو کو گرفتار کر لیا

منگل 13 جون 2017 18:57

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) کوہستان پولیس نے کولئی میں باڑ لگانے کے تنازعہ پر قتل ہونے والے چار افراد کے قاتلوں میں سے دو کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او بٹیڑہ کولئی پالس پولیس خلیل الرحمٰن نے بتایا کہ 9 روز قبل تحصیل پالس کی حدود میں واقع گائوں کوز کبیر میں اراضی پر باڑ لگانے کے تنازعہ پر مشال نامی شخص کوبیٹے اور دو بھائیوں سمیت قتل کر دیا گیا تھا جس کے مقدمہ میں چھ ملزمان نامزد ہوئے تھے۔

ڈی پی او لوئر کوہستان شاہد احمد کی ہدایت پر بٹیڑہ پولیس نے انتھک محنت کر کے دو ملزمان منیر اور پٹھان پسران غنڈے قوم آزاد خیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او بٹیڑہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :