بخشیش الہٰی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صحافی برادری سڑکوں پر نکل آئی، ایبٹ آباد کے صحافیوں کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

منگل 13 جون 2017 18:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) بخشیش الہٰی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایبٹ آباد کی صحافی برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی۔ ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام پریس کلب اور ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرہ کی قیادت اے یو جے کے صدر سردار نوید عالم کر رہے تھے جس میں صحافیوں کے علاوہ تحصیل ناظم محمد اسحق، نائب ناظم سردار شجاع احمد، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حاجی صابر تنولی، ممبران تحصیل کونسل صداقت خان، حاجی سلطان و دیگر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر پریس کلب ایبٹ آباد محمد شاہد چوہدری، ممبر ایف ای سی سردار شفیق احمد، جنرل سیکرٹری اے یو جے ثاقب خان اور سردار افتخار نے بخشیش الہٰی کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ احتجاجی ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر ڈی سی آفس کے باہر جا کر اختتام پذیر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :