سکی کناری ڈیم کے متاثرہ مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی

منگل 13 جون 2017 18:54

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) سکی کناری ڈیم کے متاثرہ مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے،2700 کنال رقبہ پر تعمیر ہونے والے ڈیم کی اراضی کا معاوضہ ایک ارب 28 کروڑ روپے ہے جسے متاثرین میں تقیسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بالاکوٹ میں تعمیر ہونے والے سکی کناری ڈیم کی طرف سے تحصیل بالاکوٹ کے علاقہ کاغان میں 2700 کنال پر تعمیر ہونے والے ڈیم کی اراضی کا معاوضہ ایک ارب 28 کروڑ روپے مالکان کو ادا کیا جائے گا جس کیلئے ادائیگی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

معاوضہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے متاثرہ افراد اور ڈیم انتظامیہ کے درمیان متعدد مرتبہ اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں اور متاثرین اراضی نے عدم ادائیگی پر ڈیم کی سائٹ پر کام بھی رکوایا ہے تاہم اب معاملات بہتر ہو چکے ہیں۔ ڈیم کے زیر اثر آنے والی اراضی کی خریداری کیلئے معاوضہ کی رقم موصول ہو چکی ہے اور اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :