میٹرو بس کی طرح سپیڈو بس کا دائرہ کار بھی دیگر اضلاع کی سطح پر وسیع کیا جائے گا،نرگس متین

منگل 13 جون 2017 18:54

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ حکومت کا ویژن شہری کو جدید اور سستی سفری سہولیات مہیا کرنا ہے،میٹرو بس کی طرح سپیڈو بس کا دائرہ کار بھی دیگر اضلاع کی سطح پر وسیع کیا جائے گا،لاہور ،ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بس کا تجربہ کامیاب رہا ہے اسی طرح سپیڈو بس بھی لاہور میں کامیابی سے شہریوں کو 20روپے میں ایئر کنڈیشن سفری سہولت مہیا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ سال تک دیگر اضلاع میں بھی سپیڈو بسیں چلائی جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک میٹنگ میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں میٹر اورنج لائن ٹرین پر تیزی سے کام جاری ہے اس میگا پروجیکٹ کو 2018تک ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا ۔پنجاب حکومت نے اپنے تمام پروجیکٹس کو مقررہ مدت سے کم عرصے میں مکمل کرنے کے کئی ریکارڈقائم کیے ہیں ۔جس کی کئی مثالیں قوم اور میڈیا کے سامنے ہیں ۔اسی طرح اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ بھی مقررہ مدت سے قبل پورا کرکے حکومت لاہوریوں کو تحفہ دے گی۔

متعلقہ عنوان :