ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق کا نارنگ منڈی رمضان بازار کا اچانک دورہ

منگل 13 جون 2017 18:51

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق نے کہاہے کہ سستے رمضان بازاروں کامقصد عام آدمی کوریلیف فراہم کر ناہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اے سی مریدکے ارشد بھدر تحصیلدار شاہدمنظور اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محمدعارف کے ہمراہ نارنگ منڈی رمضان بازار کے اچانک دورہ کے دوران میڈیاسے باتیںکرتے ہوئے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے لگائے جانے والے سستے رمضان بازارمیں خریداروںکی سہولت کیلئے سائے اور ہواکا بھی معقول بندوبست کیاگیاہے ۔

انہوںنے رمضان بازار میں لگائے گئے تمام سٹالز کو چیک کیا اور رمضان بازار میں موجو د مر د و خواتین سے مسائل بھی سنے ۔انہوںنے چیئرمین ملک محمدعارف کو ہدایت کی کہ رمضان بازا ر کو مزید بہتر بنانے کیلئے ناقص اور غیرمعیاری اشیائے خوردونوش پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوام کوزیادہ سے زیادہ معیار ی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔