چیچہ وطنی،تین افراد نے نوجوان لڑکی اور پانچ ماہ کے بیٹے کو زبردستی اغواء کر لیا

منگل 13 جون 2017 18:51

چیچہ وطنی،تین افراد نے نوجوان لڑکی اور پانچ ماہ کے بیٹے کو زبردستی ..
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء)تین افراد نے نوجوان لڑکی اور اسکی پانچ ماہ کے بیٹے کو زبردستی اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں 21/14-L کا رہائشی شاہد اقبال ولد ظہور احمد مال مویشیوں کیلئے چارہ لینے کھیتوں میں گیا ہوا تھا کہ اس کی غیر موجودگی میں اسی گائوں کے اللہ رکھا ولد رشید، زاہد اقبال ولد صوفی اور محمد شعبان نے اسکی بیوی مقدس بی بی اور اسکے پانچ ماہ کے بیٹے محمد فیصل کو زبردستی رکشے میں اغواء کر لیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔