پنجاب بھر میں634ٹریفک حادثات میں5ا فراد جاں بحق،766زخمی

منگل 13 جون 2017 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر634روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں05افراد جاں بحق جبکہ 766شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں165افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 278ڈرائیور،25کم عمرڈرائیور،380مسافراور108پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ142ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت153متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں78متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرنوالا 46 حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل766متاثرین میں617مرد اور149خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں124فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور453افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 189زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں506موٹر سائیکلز،107آٹو رکشے،68موٹر کاریں،44مسافربسیں،20ٹرک اور79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :