ڈپٹی کمشنر عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ‘پھلوں سبزیوں کی قیمتوں کاجائزہ لیا

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ضلعی حکومت دن رات کوشاں ہے ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان

منگل 13 جون 2017 18:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ‘پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ صبح سبزی و فروٹ منڈی قصور کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ضلعی حکومت دن رات کوشاں ہے ۔ منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل میں شفافیت پیدا کر کے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اعتدال پیدا کیا جا رہا ہے تا کہ ناجائز منافع خوروں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اعتدال پیدا کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں و سبزیوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس کیساتھ ملکر اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کیساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں ‘ذخیرہ اندوزوںاور ملاوٹ کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا رہا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریس روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹوں اور بازاروں کی چیکنگ کر رہے ہیں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :