حکومت لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان کے ہدف کے حصول کے قریب پہنچ گئی ‘ خواجہ آصف

منگل 13 جون 2017 18:39

حکومت لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان کے ہدف کے حصول کے قریب پہنچ گئی ‘ خواجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان کے ہدف کے حصول کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال کے دوران کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں اس اہم ہدف کو حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مجموعی طورپر بجلی کی پیداوار18 ہزار 52 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جوکہ سال 2013 میں 11ہزار 804میگاواٹ تھی، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔