کراچی شپ یارڈ میں آف شور پیٹرول ویسل کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا

منگل 13 جون 2017 18:08

کراچی شپ یارڈ میں آف شور پیٹرول ویسل کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) کراچی شپ یارڈ میں آف شور پیٹرول ویسل (او پی وی) کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے پر ایم ڈی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل حسن ناصر شاہ ، ڈائریکٹر میونیشن پروڈکشن کموڈور شفقت آزاد اور دامن (نیدرلینڈ) کے نمائندوں نے دستخط کیئے۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈ کی سفیر مسز جینت سیپن اور سیکرٹری وزارت ِدفاعی پیداوار جنرل (ر) سید محمد اویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ جہاز بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی معاونت کے مقامی سطح پر تعمیر کیا جائے گا۔ او پی وی کا فل لوڈ ڈسپلیسمنٹ تقریباً 1900 ٹن ہے، جبکہ مجموعی لمبائی 90 میٹر اور انتہائی رفتار 22 ناٹ ہے۔ یہ زمینی اور فضائی حملوں، بحری دفاعی آپریشنز، ہیلی کاپٹر آپریشن ، تلاش ، بچائو ، خفیہ معلومات کے جمع کرنے جیسے تمام امور کی انجام دہی کیلئے ایک منفرد جہاز ہے۔

متعلقہ عنوان :