امکانی بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی پلان تیار کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

منگل 13 جون 2017 18:00

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے کہاہے کہ عمرکوٹ ضلع میں امکانی برساتوں اور سیلاب کا سامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا جائے اور مون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے عمرکوٹ ضلع کے چاروں تعلقوں میں اور ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ میں ہنگامی مراکز قاہم کیے جائیں بارشوں سے قبل نگرانی مانیٹرنگ سٹم کو بہتر فعال بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مون سون کی ممکنہ بارشوں ،سیلاب کو روکنے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے کہا کہ آنے والی بارشوں کے حوالے سے موثر جامع حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ امکانی بارشوں اور سیلاب سے کم سے کم نقصانات ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چاروں تعلقوں کے شریک اسٹنٹ کمشنروں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ برساتی پانی کی گذرگاہوں،نہروں اور شاخوں پر قائم غیر قانونی قبضوں کو ختم کرواکر پانی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ برسات کے پانی کی آسانی کے ساتھ نکاسی ہوسکے ۔

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تجاوزات کے فوری خاتمے کے لیے ترجیحاتی بنیادوں پر موثر اقدامات کرکے تیز کارروائی کی جائے۔ افسران اپنے تعلقوں میں ہنگامی دورے کرکے بارشوں اور نشیبی علاقوں کا جائزہ لیتے رہیں اور ہنگامی بنیادوں پر پانی کے اخراج کے انتظامات کابھی جائزہ لیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو بھیجی جائے۔ اجلاس میں شریک ٹی ایم اوز اور اسٹنٹ کمشنروں کو ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بارشوں کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جرنیٹر،پمپنگ میشنوں اور فاہر بریگیڈ کو الرٹ رکھا جائے اگر اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ ہو تو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ نالیوں کی صفائی ستھرائی کا کام جلد سے جلد مکمل کرایا جائے وہ خود اچانک دورے کریںگے اور اس سلسلے میںکسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران مال مویشی کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں ضلعی ہیلتھ آفسیر عمرکوٹ کو صحت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورت میں ادویات کی فراہمی یقینی اور ایمبولینس سروس کو ہر صورت میں فعال رکھا جائے۔

خاص کرکے بارشوں کے متاثرہ علاقوں میں سانپ کے کاٹنے ،اور کتا کاٹنے کی ویکسین کی موجودگی لازمی بنائی جائے اور وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے بھی موثر اقدامات کیے جائیں اور ضلع اور تعلقوں میں بارشوں کے حوالے سے خصوصی کنٹرول روم اور ہنگامی مراکز قائم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :