لکی مروت، پولیس کی ڈگر کلے میں فائرنگ ،خطرناک مفرور کو اسلحہ سمیت دھرلیا

منگل 13 جون 2017 18:00

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) پولیس نے ڈگر کلے میں فائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد ایک خطرناک مفرور کو اسلحہ سمیت دھرلیا ڈی پی او سید خالد ہمدانی کو دیہی علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس کی بھاری نفری نے ڈگر کلے میں اشتہاریوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کرلیا پولیس کی موجودگی کی بھنک پڑنے پر مطلوب ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے بعد پولیس ایک اشتہاری مجرم ریاض کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قتل اور اقدام قتل مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :