لکی مروت، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ،چار اشتہاری ملزمان سمیت30افراد گرفتار

منگل 13 جون 2017 18:00

لکی مروت، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران چار اشتہاری ملزمان سمیت30افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلئے ادھر ایک اشتہاری مجرم نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر نگرانی پولیس نے انسداد دہشت گردی سکواڈ اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر اچانک چھاپے مار کر4اشتہاری مجرم اور26مشکوک افراد گرفتار کرلئے گرفتار ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اس کے علاوہ قانون شکنوں اور سماج دشمن عناصر کے قبضے سے 2مشین گن، ایک رائفل، 3بندوقیں،15پستول، 226کارتوس اور ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ادھر اشتہاری ملزم مطیع اللہ نے اپنے آپ کو تھانہ لکی میں ایس ایچ او جاوید خان کے سامنے پیش کردیا جبکہ نقب زنی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب پانچ اشتہاری ملزمان نے نورنگ میں ایس ایچ او غلام محمد کو گرفتاری پیش کردی۔

متعلقہ عنوان :