کیسکو کا ڈھاڈر میں نادھندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن ،متعدد محلوں کے 8ٹرانسفارمر اتارلئے

بجلی سپلائی بند ہونے سے علاقے میں تاریکی پھیل گئی ،روزہ داروں کو سحری اور افطار میں شدید مشکلات کا سامنا

منگل 13 جون 2017 17:58

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء)کیسکو کا ڈھاڈر میں نادھندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد محلوں کے آٹھ ٹرانسفارمر اتارلیئے بجلی کی سپلائی بند ہونے سے علاقے میں تاریکی پہل گئی روزہ داروں کو سحری اور افطار میں شدید مشکلات کا سامنا شدید گرمی میں پینے کا صاف پانی کا بحران سر اٹھانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او کیسکو سب زون ڈھاڈرمیر ذوالفقار علی منجھوکی نگرانی میں لائن سپریٹنڈنٹ علی گوہر مگسی کی قیادت میں واپڈا کی ٹیم نے ڈھاڈر میں بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن محلہ ڈنڈائی،باغات محلہ،کرد کیمپ،اور دیگر علاقوں میں کرکے آٹھ ٹرانسفامر اتارلیئے گئے جس سے مذکورہ محلوں میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی جس سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں ماہ صیام میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد روزہ داروں کو سحر افطار کے اوقات میں مشکلات سے دوچار ہونا پڑھ رہا ہے جبکہ شدید گرمی نے عوام کی شیخیںنکال دی ہیں بجلی نہ ہونے سے پینے کا صاف پانی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے جبکہ عوام کے روز مرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ایس ڈی او ڈھاڈرمیر ذوالفقار علی منجھو اور لائن سپریٹنڈنٹ علی گوہر مگسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف کیسکو کی خصوصی ہدایت پر ڈھاڈر میں بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف گرینڈآپریشن کر رہے ہیںڈھاڈر میں بجلی وہی صارف استعمال کر سکے گا جو ہر ماہ اپنا بل باقاعدگی کے ساتھ جمع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی چور قوم کے مجرم ہیں انکے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی عوام کسی بھی زحمت سے بچنے کیلئے اپنا بل ماہوار جمع کریں اور کیسکو کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بجلی چوروں پر نظر رکھیں اور بر وقت واپڈا کو اطلاع دیں تاکہ انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔