سعودی افواج نے نجران میں حوثیوںکے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا،کارروائی میں 20 حوثی ہلاک

درجنوں باغی مختلف یمنی دیہات کی جانب فرار، حوثیوں کو سعودی سرحد کی جانب لے کر آنے والی چار عسکری گاڑیاں بھی تباہ

منگل 13 جون 2017 17:36

سعودی افواج نے نجران میں حوثیوںکے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا،کارروائی ..
نجران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) سعودی افواج نے نجران کے سامنے کئی محوروں سے حوثی اور معزول ملیشیائوں کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا،کارروائی میں 20 حوثیوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ درجنوں باغی مختلف یمنی دیہات کی جانب فرار ہو گئے، حوثیوں کو سعودی سرحد کی جانب لے کر آنے والی چار عسکری گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی افواج نے منگل کی صبح نجران کے سامنے کئی محوروں سے حوثی اور معزول ملیشیاں کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق سعودی فوج نے اپنے توپ خانوں کے ذریعے پہاڑی علاقوں میں حوثیوں کے خفیہ ٹھکانوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اسپیشل فورسز کے بعض یونٹوں نے حوثی نشانچیوں کو ہدف بنایا۔

اس دوران اتحادی طیارے حوثیوں کی بعض بیرکوں پر بم باری کرنے میں کامیاب رہے جہاں باغی اپنا عسکری ساز و سامان ذخیرہ کر کے رکھتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حملے کو پسپا کرنے کی کارروائی میں کم از کم 20 حوثیوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ درجنوں باغی مختلف یمنی دیہات کی جانب فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ حوثیوں کو سعودی سرحد کی جانب لے کر آنے والی چار عسکری گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :