تین بچوں کے باپ نے خود کشی کر لی

منگل 13 جون 2017 17:35

قلعہ دیدار سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) قرض داروں سے تنگ تین بچوں کے باپ نے خود کشی کر لی، تفصیل کے مطا بق نواحی گائوں نواں پنڈ کے رہائشی چالیس سالہ محمد گلفام نے اپنے دوستوں سے قرض لے رکھا تھا جو وہ بے روزگاری کی وجہ سے ادا نہ کر سکا، قرض داروں کی طرف سے روپوں کی واپسی کے لئے تنگ کرنے کے بعد گلفام نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :