وزیراعظم بتائیں راحیل شریف کوکس بنیادپراسلامی اتحادکاسربراہ بنایا،خورشیدشاہ

اسلامی اتحادسےانتہاپسندی بڑھی،ایک اسلامی ملک پربیٹھے بٹھائےپابندیاں لگادی گئیں،وزیراعظم پارلیمنٹ کواسلامی اتحاداوراپنےدورہ سعودی عرب کی تفصیلات بتائیں،کوئی اپوزیشن رکن وزیراعظم کی تقریرکےدوران بولاتومستعفی ہوجاؤں گا۔اپوزیشن لیڈرکی قومی اسمبلی میں تقریر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 جون 2017 16:41

وزیراعظم بتائیں راحیل شریف کوکس بنیادپراسلامی اتحادکاسربراہ بنایا،خورشیدشاہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔13جون2017ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم بتائیں راحیل شریف کس بنیاد پراسلامی اتحاد کا سربراہ بنایا، اسلامی اتحادکی وجوہات کیا تھیں، اتحاد سے انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کواتحاد اور اپنے دورے کی تفصیلات بتائیں، کوئی اپوزیشن رکن وزیر اعظم کی تقریرکےدوران بولاتواستعفا دےدوں گا۔

انہوں نے آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد سے انتہاپسندی بڑھ رہی ہے۔ ایک اسلامی ملک پربیٹھے بٹھائے پابندیاں لگادی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ملک کی بات اور غریبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کل وزیر اعظم کے خطاب کا انتظار کریں گے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کواتحاداور اپنے دورے کی تفصیلات بتائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں پوری اپوزیشن کی ذمہ داری لیتاہوں۔ کوئی اپوزیشن رکن وزیر اعظم کی تقریرکےدوران بولاتو مستعفی ہو جاؤں گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں خلیجی ممالک اور خارجہ پالیسی کامعاملہ اٹھائیں گے۔ کل پارلیمنٹ کے باہرپلے کارڈزاٹھاکراحتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی قطرکے بارے قرار داد پیش کرنے کی جرات نہیں۔ قطری نے توان کوجھوٹاسچاخط بھی دیاتھا۔ لیکن یہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ قرارداد بھی نہیں پڑھتے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھ اختلاف سہی،ہم کبھی عورتوں کی بےعزتی نہیں کرسکتے۔ کبھی کسی عورت کوکہاجاتاہےاللہ نےتمھیں ایسابنایاہے۔ کسی عورت کی بے عزتی کی گئی توسب سےپہلےبولوں گا۔